بلوچستان کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے خرد برد ہونے کا انکشا ف

نیب بلو چستان نے ڈائریکٹر جنرل کو سٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سمیت 7ملزمان کیخلا ف ریفرنس احتسا ب عدالت میں دا ئر کر دیا

پیر 14 نومبر 2016 22:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) بلوچستان کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے خرد برد کا انکشا ف ہوا ہے گزشتہ روز نیب بلو چستان نے ڈائریکٹر جنرل کو سٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سمیت 7ملزمان کے خلا ف ریفرنس احتسا ب عدالت کو ئٹہ میں دا ئر کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قو می احتساب بیو رو (نیب )بلو چستان نے کو سٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میںکروڑ25 لاکھ 27 ہزار کرپشن کے حوا لے سے ڈائریکٹر جنرل کو سٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد اعظم پٹھان ،آغا فیصل سمیت 7ملزمان کیخلا ف ریفرنس احتسا ب عدا لت کو ئٹہ میں دا ئر کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیس میں نا مزد ملزمان کی جا نب سے دو ران ملازمت اختیارات کے ناجائز استعمال اور غبن کے ذریعے قو می خزا نے کو4کروڑ 25لا کھ 27ہزار رو پے نقصا ن پہنچا یا ہے اس سلسلے میں نیب نے تحقیقات مکمل کر نے کے بعد ریفرنس عدالت میں جمع کرا ئی ہے اس سلسلے میں تفتیشی آ فیسر نے عدا لت کو بتا یا کہ تما م ملز مان عبو ری ضما نت پر ہے تا ہم ان کی جا نب سے ملزمان کی ضما نت کے حوا لے سے عدا لت میں دستا ویزات پیش نہیں کئے جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :