بلو چستان میگا کرپشن کیس ،احتسا ب عدالت کو ئٹہ کا آئندہ سما عت پر ریفرنس عدالت میں جمع کر انے کا حکم

سا بق ڈی آئی جی پو لیس بلو چستان کے خلا ف 200ملین روپے کے نا جا ئز اثا ثہ جا ت کیس میں ایک اورگوا ہ کا بیا ن قلمبند

پیر 14 نومبر 2016 22:44

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) احتسا ب عدالت کو ئٹہ کے جسٹس عبدالمجید ناصر نے بلو چستان میگا کرپشن کیس کے حوا لے سے آئندہ سما عت پر ریفرنس عدالت میں جمع کر انے کا حکم دیدیا جبکہ سا بق ڈی آئی جی پو لیس بلو چستان ریاض احمد کے خلا ف 200ملین روپے کے نا جا ئز اثا ثہ جا ت کیس میں ایک اورگوا ہ کا بیا ن قلمبند کر لیا گیا ۔

گزشتہ روز بلو چستان میگا کرپشن کیس کی سما عت کے مو قع پر سابق صو با ئی مشیر خزانہ میر خا لد خان لا نگو ،سا بق سیکرٹری خزانہ مشتا ق احمد رئیسا نی اور ٹھیکیدار سہیل مجید کو سخت سیکورٹی میں احتسا ب عدالت میں پیش کیا گیا کیس کی سما عت کونیب حکام کی جا نب سے ریفرنس عدالت میں جمع نہ کرا نے کی وجہ سی24نو مبر تک کے لئے ملتو ی کر دیا گیا تو سا بق مشیر خزا نہ بلو چستان میر خا لد لا نگو نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس کی اگلی سما عت کی تا ریخ میںمزید تو سیع کی جا ئے جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کر تے ہو ئے سما عت کو 28نو مبر تک کے لئے ملتو ی کر دیا ،عدالت کے جج نے نیب حکام کو آئندہ سما عت پر کیس کا ریفرنس جمع کرا نے کی بھی ہدا یت کی۔

(جاری ہے)

ادھر احتسا ب عدالت میں سا بق ڈی آئی جی پو لیس بلو چستان کے خلا ف 200ملین روپے کے غیر قا نو نی اثا ثہ جا ت بنا نے کے کیس میں ایک اور گواہ استغاثہ کا بیا ن قلمبند کر لیا گیا اس طرح اس کیس میں اب تک بیا ن قلمبند کرا نے والے استغا ثہ کے گوا ہان کی کل تعداد 34 ہو گئی ہے مذکو رہ کیس کی سما عت آج پھر ہو گی جس میں استغاثہ کے مزید گوا ہان کو طلب کیا گیا ہے۔200ملین کے غیر قا نو نی اثا ثہ جا ت کیس کی روزانہ کی بنیا د پر سما عت کے احکاما ت بلو چستان ہا ئی کو رٹ نے صا در کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :