چاغی ‘یک مچ کے قریب ٹریفک حادثہ ‘2افراد جاں بحق ‘ایک زخمی

پیر 14 نومبر 2016 22:40

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) چاغی کے علا قے یک مچ کے قریب ٹریفک حادثہ میں2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق یک مچھ کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں2مو ٹر سائیکل سواروں سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے تینوں زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ویلفیئر ہسپتال لایا گیاجس میں ممتازاور محمد اسماعیل طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیاتا ہم دو نوںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اس سلسلے میںمزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔