بلوچستان میں حالات کی خرابی میں بیرونی طاقت کی مداخلت ہے ‘یہ صوبا ئی حکومت کی کمزوری ہے کہ مسلسل تیسرا واقعہ ہو تا چلا آرہا ہے ‘ہم نے تو متعد د بار اس حکومت سے کہا ہے کہ اگر امن بحال نہیں کر سکتے ہو تو مستعفی ہو جائو

جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا انواردین حقانی، نائب امیر مولانا عبداللہ جتک کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 14 نومبر 2016 22:40

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا انواردین حقانی، نائب امیر مولانا عبداللہ جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات کی خرابی میں بیرونی طاقت کی مداخلت ہے ۔اور یہ صوبا ئی حکومت کی کمزوری ہے کہ مسلسل تیسرا واقعہ ہو تا چلا آرہا ہے ہم نے تو متعد د بار اس حکومت سے کہا ہے کہ اگر امن بحال نہیں کر سکتے ہو تو مستعفی ہو جائو۔

ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گنداواہ میں جمعیت علمائے اسلام جھل مگسی کے منعقدہ اجلاس کے بعد مقامی میڈیا کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا قوم پرست عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں کر رہے ہیں ۔اور مقامی صوبائی حکومت قیام امن میں ناکام ہو چکی ہے ۔جے یو آئی کی مخلص قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اور جمعیت عمائے اسلام پاکستان کا مستقبل ہے اس موقع پر انھوں نے جمعیت علمائے اسلام جھل مگسی کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ کا بھی جائیزہ لیااس موقع پر ضلعی امیر مولانا محمد خان رخشانی، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا مہراللہ ربانی، تحصیل امیر مولانا مختیار احمد دیناری ، ضلعی خازن مولانا عبدالصمد لاشاری ، ضلعی پریس سیکرٹری مولانا عبدالحئی عارفی و دیگر ز یونٹوں کے عہدیداران نے اپنی اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :