جمعیت علماء اسلام کی صدسالہ عظیم الشان کانفرنس 7اور8اپریل کو پشاورمیں ہوگی ‘دنیا بھر سے لاکھوں افرادشرکت کریں گے

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سینئر نائب امیر مولانا انوارالدین ‘مولانا عبداللہ جتک اور حاجی محمد حسن شیرانی کا مشترکہ بیان

پیر 14 نومبر 2016 22:40

ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سینئر نائب امیر مولانا انوارالدین ،صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک،اور صوبائی فنانس سیکرٹری حاجی محمد حسن شیرانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی صدسالہ عظیم الشان کانفرنس سات اورآٹھ اپریل کو پشاورمیں منعقدہوگی جس میں دنیا بھر سے لاکھوں افرادشرکت کریں گے جس میں دین اسلام کی سربلندی اورجمعیت کے پلیٹ فارم سمیت علماء کرام اورشرکاء کانفرنس سے مشاورات کرنے ک ساتھ مسلمانوں کو متحدکرنے دینی معاملات زیرغورلائے جائیں گے کیونکہ موجودہ حالات میں عالمی سطح پر امت مسلمہ کو مختلف چیلنجزکاسامنا ہے یہودی لابی مسلمانوں کو مختلف حربوں سے بدنام اورانہیں حراساں کررہے ہیں اب وقت آگیا ہے مسلمانوں کو یکجا ہوکرسازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا جمعیت کی صدسالہ کانفرنس ملک اورعالمی سطح پر اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈیرہ مرادجمالی میں میر حفیظ اللہ جتک کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے یات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت کے دیگر رہنمائوں میرنظاالدین لہڑی ،حاجی عبدالصمد لہڑی،حافظ سعیداحمد بنگلزئی،سمیع اللہ جتک،سعداللہ بنگلزئی،سمیت دیگر بھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں قوم پرستوںنے عوام کو قوم پرستی پر ہی مار دیا اورانہیں پسماندہ اوراحساس محرومی میں رکھ ان کے حقوق پر سودے کئے اورصوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی دھشتگردی کی لہرسے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت عوام کی جانب ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے تین بڑے سانحات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع باعث تشویشناک ہے حکومت کو سکیورٹی کے حوالے سے موثرانتظامات کرنے ہوگے انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جوکہ کرپشن اورکمیشن سے پاک ہے آج تک کوئی بھی کرپشن جمعیت پر ثابت ہوئی یہی ہماری سچائی کی ضمانت ہے انہوںنے کہاکہ 2018؁ء کے عام انتخابات میں جمعیت کے پی کے اور بلوچستان سے بھاری اکثریت حاصل کرکے اپنی حکومتیں بنائے گی اورملکی سطح پر بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :