حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کی بجائے ملک ،عوام اور قومی سلامتی کو ترجیح دیں ‘روزگار،اسامیوں کو فروخت کرنے کی بجائے اہل وپڑھے لکھے نوجوانوں کومیرٹ کی بنیاد پر دیں ‘بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار وتعلیم کے مواقع نہ ہونے کے برابرہیں
جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی بات چیت لله
پیر 14 نومبر 2016 22:38
(جاری ہے)
بلوچستان کے ایک کروڑآبادی بنیادی انسانی ضروریا ت کو ترس رہے ہیں حکمران کرپشن وکمیشن میں مصروف عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی طرف سے ترقی اور خوشحالی کے چرچے عام ہیں مگر عوام روزگار، بجلی وگیس ، غربت ، مہنگائی ، پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں عوام کو ملک میں تبدیلی لانے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے باکردار باصلاحیت قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں اوردہشتگردی کے خاتمے کے زبانی دعوے کئے جارہے ہیں لیکن عملاًً دہشتگردی کا ناسور دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔
بلوچستان میں ہر پندرہ دن کے اندار دہشت گردی کا بڑاواقعہ رونما ہوجاتاہے حکمران صرف مذمتی بیانات تک محدودہیں ۔ سی پیک منصوبے کی وجہ سے دہشت گرد وں نے بلوچستان کو ٹارگٹ کر رکھا ہے ۔ ملک میں جاری دہشتگردی کے پیچھے ہمارا ازلی دشمن بھارت کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے وہ ملک کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے دہشتگردی کی کاروائیاں کروارہا ہے دوسری جانب ہمارے حکمران خالی خولی بیانات وبے عمل اعلانات پر گزارہ کر رہے ہیں اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان اس ملک کا مقدر ہے ،جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.