ایس ای سی پی کی جانب سے فارم A/29 اور سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 14 نومبر 2016 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ تمام کمپنیوں کے لئے فارم 29 (ڈائریکٹران اور افسران بشمول چیف ایگزیکٹیو اور آڈیٹرز کے کوائف) جمع کرانے کی تاریخ میں بدھ، 16 نومبر، 2016 تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ لسٹڈ کمپنیوں کے علاوہ کے لئے فارم A/B (سالانہ گوشواری) جمع کرانے کی تاریخ میں جمعہ،2 دسمبر2016 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تمام کمپنیاں لسٹڈ یا لسٹڈ کے علاوہ سے درکار ہے کہ وہ اپنے سالانہ آڈیٹڈ گوشوارے 2 دسمبر، 2016 تک جمع کرا دیں جو کہ پہلے 30 نومبر، 2016 (بدھ) کو جمع کرانے تھے۔ لسٹڈ کمپنیوں کے لئے فارم A جمع کرانے کے تاریخ 15 دسمبر، 2016 (جمعرات) ہی رہے گی۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ ان کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے جنہوں نی31 اکتوبر، 2016 کو اپنا سالانہ اجلاسِ عام منعقد کیا تھا۔

ان کمپنیوں کے لئے فارم 29 جمع کرانے کی آخری تاریخ 14نومبر،2016 سے بڑھا کر 16نومبر، 2016 کر دی گئی ہے۔مزید برآں، لسٹڈ کمپنیوں کے علاوہ دیگر تمام کے لئے فارم A جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر، 2016 اور لسٹڈ کمپنیوں کے لئے 15 دسمبر، 2016 ہے۔ کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے لسٹڈ کمپنیوں کے علاوہ تمام کمپنیوں کے لئے فائلنگ کی تاریخ2 دسمبر، 2016 کر دی گئی ہے جبکہ لسٹڈ کمپنیوں کے لئے فارم A جمع کرانے 15 دسمبر، 2016 ہی رہے گی۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ لسٹڈ کمپنیوں کے علاوہ تمام کمپنیاں کے لئے سالانہ اجلاسِ عام منعقد کرنے کے تیس دن کے اندرفارم A/B جمع کرانا، جبکہ لسٹڈ کمپنیوں کے لئے پینتالیس دن کے اندر فارم A جمع کرانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :