کراچی، کرائم برانچ کے اہلکار کو قتل کرنے کے الزام میںدوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 14 نومبر 2016 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) تھانہ سر سید پولیس نے کرائم برانچ کے اہلکار کو قتل کرنے کے الزام میںدوملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق کرائم برانچ کے اہلکار رضوان کوذاتی رنجش پر دو روز قبل بلال اور حبیب نے قتل کیا تھا جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقتول رضوان نے تین سال قبل خواجہ اجمیر نگری تھانے میں بلال اور حبیب کو مقدمہ میں گرفتار گیا تھا جس کی انہیں رنجش تھی۔ملزمان جیل سے واپسی پر رضوان کا تعاقب کر رہے رہے تھے اور موقع ملتے ہی انہوں نے رضوان کو قتل کر دیا۔ملزمان سے مز ید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :