اداکار بریڈ پٹ کے پاس انجلینا جولی کی آڈیوریکارڈنگ موجود، کیس میں استعمال کرسکتے ہیں

پیر 14 نومبر 2016 20:42

اداکار بریڈ پٹ کے پاس انجلینا جولی کی آڈیوریکارڈنگ موجود، کیس میں استعمال ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ پر اپنے 15 سالہ بیٹے میڈاکس پر مبینہ تشدد کے بعد طلاق کے لیے 20 ستمبر 2016 کو طلاق کے لیے درخواست دی تھی جب کہ انجلینا جولی نے بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت میں درخواست دے رکھی ہے۔انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ بچوں کی کفالت صرف ان کے حوالے کی جائے جب کہ بریڈ پٹ بچوں کی کفالت مشترکہ طور پر چاہتے ہیں۔

طلاق اور بچوں کی کفالت کے معاملے میں اب مزید ایک نیا موڑ آگیا ہے، جس سے انجلینا جولی کی بچوں کی اکیلے کفالت کرنے والی خواہش مکمل ہوتی نہیں دکھائی دے رہی۔ رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ کے پاس انجلینا جولی کی آڈیوریکارڈنگ موجود ہے جسے وہ انجلینا جولی کیخلاف استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بریڈ پٹ، انجلینا جولی کے خلاف اس وقت آڈیو ریکارڈنگ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب انجلینا عدالت میں بچوں کی اکیلے کفیل ہونے کا مقدمہ لڑیں گی، بریڈ کے پاس موجودانجلینا کی خطرناک آڈیو ریکارڈنگ سے متعلق کسی کو پتہ نہیں ہے مگر یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ آڈیو ریکارڈنگ منظرعام پر آنے سے انجلینا کی شہرت اور انجلینا سے بچوں کی نفرت بڑھ جائے گی۔

بریڈ پٹ کے پاس موجود انجلینا جولی کی آڈیو ریکارڈنگ کوڈائنامائیٹ ٹیپس کہا جا رہا ہے۔۔