کبھی میچ فکسنگ نہیں کی ، افریقی یٹسمین الویرو پیٹرسن نے الزامات مسترد کردیئے

پیر 14 نومبر 2016 20:34

کبھی میچ فکسنگ نہیں کی ، افریقی یٹسمین الویرو پیٹرسن نے الزامات مسترد ..
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کے سابق اوپننگ بیٹسمین الویرو پیٹرسن نے کسی بھی قسم کی فکسنگ میں ملوث رہنے کے الزامات سے صاف انکار کردیا۔

(جاری ہے)

وہ کہتے ہیں کہ نہ تو انھوں نے کوئی میچ فکس کیا اور نہ ہی کبھی رشوت قبول کی تاہم ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں ان لوگوں کے ساتھ کھیلا ضرور ہوں جوکہ میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث تھے۔گذشتہ روز کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن کو اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اوپر چارجز سے کافی حیران ہیں ، انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ کم سے کم ایک اور ایسے پلیئر کوبھی جانتے ہیں جس کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے ابھی تک شامل تفتیش نہیں کیا۔۔