کوٹلی مسافروں کی مشکلات دور سیالہ ریلوئے اور ہیڈ برج کی تعمیر کیلئے پہلی قسط جاری کر دی گئی

پیر 14 نومبر 2016 19:50

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء)آزادکشمیرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پذیرائی کی طرف راولاکوٹ اور پونچھ ڈویژن بشمول کوٹلی کے مسافروں کی مشکلات دور کرنے سیالہ ریلوئے اور ہیڈ برج کی تعمیر کے لئے پہلی قسط جاری کر دی گی ریل گزرنے کے وقت گھنٹوں مسافروں کو انتظار کرنا پڑتا تھا گزشتہ عرصے سابق صدر آزاد کشمیر یعقوب خان نے حکومت پاکستان اور شہباز شریف کو یہاں اور ہیڈ برج تعمیر کرنے کی مانگ کی تھی اس مانگ کو پورا کرتے ہوئے شہباز شریف نی35کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی5کروڑ کی ابتدائی قسط جاری کر دی گئی جبکہ کام شروع ہونے کے بعد باقی رقم جاری کی جائے گی واضح رہے کہ گزشتہ سال یعقوب خان کی درخواست پر ہی آزاد پتن پنڈی کہوٹہ روڈ کی تعمیر کا شریف برادران نے منصوبہ شروع کروایا تھا۔