حکومت کالا باغ ڈیم سے آنکھیں چرانے سے باز آئے ‘میاں طار ق فیروز

توانائی کے مسئلے کے حل کے لئے حکومت سنجیدہ نہیں،بین الاقوامی قوتوں کے ایماء پر عوامی منصوبے مکمل نہیں کئے جا تے

پیر 14 نومبر 2016 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) نجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیرو ز نے کہا ہے کہ حکومت کالا باغ ڈیم سے آنکھیں چرانے کیلئے مختلف چھوٹے ڈیموں کی فزبیلٹی رپورٹ کی تیاری میں لگی ہوئی ہے لیکن یہ سارے ڈیم کالا باغ ڈیم کا متبادل نہیں ہوسکتے،کالا باغ ڈیم کی بجلی پیدا رنے کی صلاحیت ان تمام ڈیموں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے اور جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی ان سے کئی سو گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم ملک کے لئے انتہائی ناگزیر ہے ۔ ملک کی 60 فیصد انڈسٹری صرف بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہے ،باقی 40فیصد انڈسٹری جنریٹر چلا کر اپنی پروڈکشن کر رہے ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ جنریٹر سے ہ پروڈکشن وقت پر ہوتی ہے اور نہ ہی مینو فیکچر چائنہ اور انڈیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ،ہیوی انڈسٹری اور سمال انڈسٹری کو سستی بجلی کی ضرورت ہے جو کہ ہائیڈرو پاور یا کو ل گیس سے مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ساڑھے تین سال میں ایک بھی پروجیکٹ شروع نہیں کیا جس سے سستی بجلی مل سکتی بلکہ انہوں نے آتے ہی پہلے کالا باغ ڈیم مخالفت کی اور تھر کول پاور پروجیکٹ کے فنڈبھی روک لئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کا لا باغ ڈیم کے حق میں ہے ماسوائے چند ضمیر فروش سیاستدانوں کے پھر سمجھ سے بالا تر ہے کہ کون سی طاقت ہے جو حکومت کوپاور انرجی مسئلہ حل کرنے نہیں دے رہی ہے بجلی کی مسئلہ حل کرنے کیلئے بلائے طاق رکھتے ہوئے کا لا باغ ڈیم پر کام شروع کرائے اورتھرکول پاور پروجیکٹ سے پروڈکشن شروع کرے تاکہ ملک اندھیروں سے نکل سکے اور انڈسٹری بجلی ہو ،بیروزگاروں کی فو ج میں کمی لائی جسکے۔انہوںنے کہاکہ توانائی کے مسئلے کے حل کے لئے حکومت سنجیدہ نہیں جبکہ بین الاقوامی قوتوں کے ایماء پر عوامی فلاح کے منصوبے مکمل نہیں کئے جا تے ہیں جس کا خمیازہ 19 کروڑ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :