Live Updates

پی ٹی آئی اس قدرشورشرابے کے بعداسدکھرل کتاب لے کرآئی ہے۔مریم نواز

سپریم کورٹ اس کتاب کوپہلے ہی پانامالیکس کیخلاف بطورثبوت ماننے سے انکارکرچکی ہے۔وزیراعظم کی صاحبزادی کاٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 17:50

پی ٹی آئی اس قدرشورشرابے کے بعداسدکھرل کتاب لے کرآئی ہے۔مریم نواز

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ پی ٹی آئی اس قدرشورشرابے کے اسدکھرل کی کتاب لے کرآئی ہے،پی ٹی آئی نے اس کتاب کو بطورثبوت عدالت میں پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

مریم نوازنے ٹویٹرپراپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسدکھرل کی کتاب کوسپریم کورٹ پہلے ہی بطورثبوت ماننے سے انکارکرچکی ہے۔مریم نوازنے کہا کہ سپریم کورٹ نے جس کتاب کومستردکیا پی ٹی آئی نے بطورثبوت اسی کتاب کے موادکوسپریم کورٹ میں پیش کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔شریف خاندان پربے بنیادالزامات لگائے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات