خواجہ سرا شنایا پر تشدد کرنے والے گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 14 نومبر 2016 16:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء)خواجہ سرا شنایا پر تشدد کرنے والے گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر خواجہ سرا پر تشدد کی ویڈیو گردش کر رہی تھی جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرائوں پر تشدد کرنے والے گروہ کو سرغنہ اعجاز بٹ عرف ججا سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق خواجہ سرائوں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ پولیس کی ایک ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رئیس، آفتاب وغیرہ 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ْ مرکزی ملزم اعجاز عرف ججا فرار ہوگیا تھا جسے دوسری پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اعجاز بٹ عرف ججا بدمعاش نے خواجہ سرائوں کے گرو پھول کے ڈیرے پر دھاوا بول کر شنایا کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔