ساہیوال ‘غوثیہ کالونی داماد نے سسر کو گولی مار دی

پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقد ہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ‘ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا

پیر 14 نومبر 2016 14:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) غوثیہ کالونی ساہیوال میں داماد نے سسر کو گولی مار دی خلیل احمد کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد پیٹ سے گولی نکال دی ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق خلیل احمد کی بیٹی کی شادی چک 40ای بی کے محمد اکرم سے ہوئی تھی میاں بیوی میں ناچاقی ہو گئی جس پر وہ روٹھ کر میکے آگئی تو اتوار کی رات کو محمد اکرم اسے لینے آیا جس پر جھگڑا ہو گیا تو محمد اکرم نے سسر خلیل احمد کو گولی ما ر دی اور فرار ہوگیا ۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقد ہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :