مزاح میں پاکستانی فنکاروں کا کوئی ثانی نہیں‘ عمران شوکی

پیر 14 نومبر 2016 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء)اداکار عمران شوکی نے کہاہے کہ مزاح میںپاکستانی فنکاروں کاکوئی ثانی نہیںہے ،ملکی فنکاوں نے پوری دنیامیں اپنے فن کا لوہا منوایا انکا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروںنے گائیکی سے لیکراداکاری اورفیشن انڈسٹری میں اپنے نام کاسکہ جمایالیکن مزاحیہ فنکاروں کی ایک الگ پہچان ہے جسے سب سے زیادہ بھارت میں تسلیم کیاگیااورہمارے کئی فنکاربھارتی ٹی وی شوزمیں اپنے فن کالوہامنواچکے ہیں۔لائیوشومیں شائقین کوہنسانامعمولی بات نہیںہے۔