ایشوریا رائے کی بغیر میک اپ تصویر نے سب کو حیران کردیا

ایشوریا رائے اپنی خوبصورتی کے باعث 1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں

پیر 14 نومبر 2016 11:46

ایشوریا رائے کی بغیر میک اپ تصویر نے سب کو حیران کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریارائے بچن کی بغیر میک اپ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا ۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمارفلم نگری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے یہی نہیں بلکہ وہ اپنی خوبصورتی کے باعث 1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب ان کی بغیر میک اپ کی تصاویرنے سب کو حیران کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پہچاننا کسی صورت ممکن نہیں جب کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قسم کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔