مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا شوق نہیں رہا‘ اداکارہ ریشم

بوڑھی اداکارائیں اب بھی خود کو جوان کہہ کر فلموں میں کام کے لیے لوگوں کی منتیں کر رہی ہیں‘انٹرویو

پیر 14 نومبر 2016 11:46

مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا شوق نہیں رہا‘ اداکارہ ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء)معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بہت کمالیااب مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا شوق نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ بوڑھی اداکارائیں اب بھی خود کو جوان کہہ کر فلموں میں کام کے لیے لوگوں کی منتیں کر رہی ہیں، جب بوڑھی اداکارائیں بھی خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ان پر ہنسی آتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے میں نے اپنی زندگی میں بہت پیسہ کمایا اور وہ بھی بغیر کسی کی منتیں ترلے کر نے کے میرٹ پر فلمیں کرکے کمایا ہے، مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا کوئی شوق نہیں، صرف عزت اور شہرت چاہتی ہوں۔