سپر مون کیا ہے؟ پاکستان میں کس وقت میں کب نظر آئے گا؟

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 13 نومبر 2016 23:10

سپر مون کیا ہے؟ پاکستان میں کس وقت میں کب  نظر آئے گا؟

چاند زمین کے گرد اپنے بیضوی مدار میں چکر لگاتے ہوئے زمین سے دور اور قریب ہوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے ہمیں کبھی چودہویں کا چاند بڑا اور کبھی چھوٹا نظر آتا ہے۔چاند کے زمین سے قریب ترین مقام کو حضیض قمر(Perigee) اور بعید ترین مقام کو اوج مدار قمر(Apogee ) کہا جاتا ہے۔
جب چاند زمین کے قریب ترین آ جاتا ہے تو اسے بڑا چاند یا سپر مون کہتے ہیں۔ 2016 کا سال ایک نہیں 3 سپر مون کا سال ہے۔

تاہم 14 نومبر کو نظر آنے والا چاند سب سے زیادہ روشن اور بڑا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اتنا زیادہ بڑا چاند آج سے 70 سال پہلے 26 جنوری 1948 کو نظر آیا تھا جبکہ ایسا اگلا چاند 25 نومبر 2034 کو نظر آئے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون عام بڑے چاندوں سے 14 فیصد بڑا ور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے مگر 14 نومبر کا سپر مون عام بڑے چاندوں سے بھی زیادہ روشن ہوگا۔


پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بجکر 52 منٹ پر چاند سب سے زیادہ روشن ہوگا جبکہ 4 بجکر 23 منٹ چاند زمین کے قریب ترین یعنی 2لاکھ 26ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ عام طور پر چاند کا زمین سے فاصلہ 384400 کلومیٹر ہوتا ہے۔
اگر آپ سپرمون کی تصویر لے کر اسے ناسا کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو تصویر کو #NASAsupermoonہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں۔

متعلقہ عنوان :