ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاںبحق۔ دوافراد شدیدزخمی

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)مظفرگڑھ کے قصبہ میرا ملاں کے نزد یک ٹرک اور موٹر سا ئیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122. کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ میراں ملاں کے نزدیک تھانہ پولیس خان گڑھ کی حدود میں ایک تیز رفتار ٹرک جو مظفرگڑھ کی جانب آ رہا تھا, مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا. حادثے کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار ملوک مائی نامی خاتون موقع پر جاںبحق ہو گئی جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا. جبکہ تھانہ خان گڑھ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔