ڈی جی خان کی ججز ٹیم نے راجن پور ججز کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)ضلع ڈیرہ غازیخان نے ضلع راجن پور کے ججزکی ٹیم کو کرکٹ میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے دی ․ ڈیرہ غازیخان کے سول جج عمران قریشی56 رنز نائوٹ پر مین آف دی میچ قرار دیئے گئے ․ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان چودھری منیر احمد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پو رحاجی محمد اسلم سمیت کھلاڑیوں اورمہمانوں میں شیلڈز اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے ․ آرگنائزر /سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ محمد عابد قادری کے مطابق لاہو رہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان میں دونوں اضلاع کے ججز کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا ․ راجن پور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12اوورز میں 92رنز بنائے ․ ڈیرہ غازیخان نے مقررہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پانچویں اوور میں مکمل کر لیا ․ ضلع ڈیرہ غازیخان کی ٹیم کے کپتان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصف خان اعوان ، وائس کیپٹن سینئر سول جج منور حسین جبکہ راجن پو رکے کپتان سینئر سول جج ماجد حسین ، وائس کیپٹن سول جج ریحان سبطین تھے ․ ڈیرہ غازیخان کی ٹیم میںسول ججز جام فیض محمد، فرازارشد،محمد عمران قریشی ، رانا محمدیاسر ، قیصر عباس ، جہانگیر سلطان ، محمد زبیر ، عادل انیس، محمد عمران اشرف جبکہ ضلع راجن پور کی ٹیم میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزمحمد صلابت جاوید ، محمد کاشف ، محمد اکرم ، یاسر عرفات ، سول ججز محمد مکی ، غلام جابر ، برکت علی ، محمد مرید حسین ،نعمان ارشدشامل تھے ․ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز خضر حیات، حسنین قادر ، شہباز احمد ، ماجد کریم فاروق ، سینئر سول جج چودھری ماجد حسین گاڈی، سول ججزمحمد آصف مصطفوی ، رانا محمد جعفر ، نذر عباس خان ، اطہر حسین، سعید احمدحسن محمود بھٹی ، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل جام آصف ، سماجی رہنما و سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد حنیف پتافی ، نائب صدر طارق اسماعیل قریشی موجود تھے ․ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری غلام اصغر نے حاصل کی ․اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ڈیرہ غازیخان و راجن پو ربالترتیب چودھری منیر احمد اور حاجی محمد اسلم نے خطاب کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔