موٹروے پولیس سپورٹس فیسٹیول آج شروع ہو گا

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

خانیوال۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) موٹروے پولیس سپورٹس فیسٹیول آج شروع ہو گا۔ ایس ایس پی چوہدری غلام جعفر افتتاح کریں گے۔ بیڈمنٹن، رسہ کشی ، کرکٹ ، والی بال ، ٹیبل ٹینس ، باسکٹ بال اور 100 میٹر ریس کے مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انچارج سیکٹر سپورٹس علی عدنان نے بتایا کہ موٹروے پولیس سپورٹس فیسٹیول آج دن 10 بجے سپورٹس اسٹیڈیم خانیوال میں شروع ہو گا۔ ایس ایس پی موٹر وے پولیس ملتان چوہدری غلام جعفر فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرملک منیر اور ڈی ایس پی عالم شیر وٹو بھی ہوں گے۔ سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ ، بیڈ منٹن ، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس ، والی بال ، باسکٹ بال اور 100 میٹر ریس بھی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :