ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

گوجرانوالہ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق۔ واقعات کے مطابق شہری ملک محمد عمر صبح سیر کے لیے زینب ہسپتال یوٹرن کے سامنے روڈ کراس کر ر ہا تھا کہ ٹویوٹا گاڑی نے اسے سائیڈ مار دی جسے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد گوجرانوالہ ریفر کیا گیا مگر خون زیادہ بہہ جانے سے وہ دم توڑ گیا دوسرے حادثہ میں عبدالقیوم بٹ اور فیصل ساہی المعروف بودن ساہی ساکن کوٹلی ساہیاں موٹر سائیکل پرجارہے تھے کہ امرت پورہ یوٹرن پر پرالی سے لدی ٹرالی نے انہیں ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تینوں افراد کو گکھڑ اور کوٹلی ساہیاں کے مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :