ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف اٹھاتے ہی 30 لاکھ تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کا اعلان

وائٹ ہائوس میں داخل ہوتے ہی تارکین وطن کو نکالنے کی پالیسی دونگا ، مجرمانہ ریکارڈ اور بغیر دستاویزات والے 20 سے 30 لاکھ تارکین وطن کو ملک سے نکال دیا جائے گا ،امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کی جائے گی تاکہ غیر قانونی تارکین وطن امریکہ میں داخل نہ ہو سکیں، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی ٹی وی’’ سی بی ایس‘‘ کو انٹرویو

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی 30 لاکھ تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس میں داخل ہوتے ہی تارکین وطن کو نکالنے کی پالیسی دونگا ، مجرمانہ ریکارڈ اور بغیر دستاویزات والے 20 سے 30 لاکھ تارکین وطن کو ملک سے نکال دیا جائے گا ۔ اتوار کو امریکی ٹی وی ’’سی بی ایس‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہائو س میں داخل ہوتے ہی تارکین وطن کو نکالنے کی پالیسی دونگا ۔

(جاری ہے)

ملک میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے اور بغیر دستاویزات بیس سے تیس لاکھ تارکین وطن کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کی جائے گی تاکہ غیر قانونی تارکین وطن امریکہ میں داخل نہ ہو سکیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم جرائم پیشہ اور مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد ، منشیات فروشوں، گینگ ممبرزجن کی تعداد بیس لاکھ کے قریب ہے اور یہ تیس لاکھ بھی ہو سکتی ہے ان سب کو ملک سے باہر نکال دیں گے یا انہیں قید کرنے جا رہے ہیں ۔ یہ لوگ غیر قانونی طور پر یہاں موجود ہیں ۔