پیرس حملوں کی پہلی برسی، فرانس کا شدت پسندی سے لڑنے کا عزم

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کی پہلی برسی پر فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے شہر کے شمالی علاقے میں نیشنل اسٹیڈیم کے باہر ایک یادگاری تختی کی رونمائی کی۔

(جاری ہے)

اس تختی پر اس راہ گیر کا نام نصب ہے جو گزشتہ برس تیرہ نومبر کو پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں مارا گیا تھا۔ پیرس میں گزشتہ برس ہونے والے حملوں میں ایک سو تیس افراد ہلاک اور کئی سو زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں کی ذمے داری شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کی تھی۔ ہلاک ہونے والے راہ گیر کے بیٹے نے اس موقع پرکہا کہ لوگوں کو خوف کے خلاف لڑنا چاہیے اور مکمل آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :