چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا، منصوبہ سے مستقبل میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ میگا منصوبہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کیلئے ترقی کا پیش خیمہ ہوگا

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

اتوار 13 نومبر 2016 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا، منصوبہ سے مستقبل میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ میگا منصوبہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کیلئے ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے گوادر سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو کو روانہ کرکے تجارتی سرگرمیوں کے آغاز کا افتتاح کردیا جس سے پاکستان کی تاریخ میں معاشی خوشحالی کے عہد کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا باب کھول دیا۔

وزیرمملکت نے کہا کہ مستقبل میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ہمارے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا میگا منصوبہ ملک اور قوم کی تقدیر بدل کے رکھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارے وسیع تر وسائل کو موثر بروئے کار لانے کا ذریعہ ہوگا جس سے عوام کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔