با اثر وڈیرے اور کلوئی پولیس کے خلاف بھیل برادری کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 13 نومبر 2016 21:40

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) با اثر وڈیرے اور کلوئی پولیس کے خلاف بھیل برادری کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،اس موقع پر کلوئی شہر کے بھیل پارة کے رہائشی سرون بھیل ،شریمتی پدما ،سودھو بھیل ،بھورومل کولہی ،اور دیگر نے کہا کہ کلوئی پولیس بااثر وڈیروں کی کم داری کررہی ہے اور کچھ روز قبل پولیس نے ہمارے گھروں پر دھاوا بول دیا اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا ،اور توڑ پھوڑ کرکے انوپو بھیل کو گرفتار کرلیا ،اور رہائی کے عیوض بھاری رشوت طلب کی گئی عدم عدائیگی پر پولیس نے منشیات کا جھوٹا مقدمہ داخل کردیا ہے ،اور ہمیں خوف زدہ کیا جارہا ہے ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہمیں کلوئی پویس کے عتاب سے بچا کر اور انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :