وزیراعظم نواز شریف کا شاہ نورانی درگاہ حملے میں جاں بحق افراد کیلئے 5 لاکھ ، زخمیوں کیلئے 2لاکھ فی کس امداد کا اعلان

اتوار 13 نومبر 2016 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے شاہ نورانی درگاہ پر دہشت گرد حملہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے دو لاکھ روپے مالی امداد کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے واقعہ میں معمولی یا کم زخمی افراد کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل اور وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے ذاتی طور پر سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا وزیراعظم کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔