میونسپل کمیٹی چکوال میں2 ورکرز اور 2 اقلیتی نشستوں پر مقابلہ

اتوار 13 نومبر 2016 21:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) میونسپل کمیٹی چکوال میں2 ورکرز اور 2 اقلیتی نشستوں پر مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے۔ 2 اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے آصف مسیح اور سلامت مسیح گل میدان میں ہیں جبکہ مقابلے میں پی ٹی آئی نے ناصر گل کو اتارا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کو37 میں سے 30 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے پاس 7 ممبرز ہیں۔

17نومبرکو ان 2 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے امکانات100فیصد ہیں۔ ایک یوتھ نشست پر مسلم لیگ (ن) کے انیق افتخار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 2 ورکرز نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے خواجہ خاور حنیف اور سلطان سکندر اعوان میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی نے محمد رفیع کو ٹکٹ دیا ہے یہاں پر بھی مقابلہ یکطرفہ ہے۔