وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی طرف سے ممبران اسمبلی اور چیرمینوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اتوار 13 نومبر 2016 21:00

حضرو۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) اٹک نے ضلع کی مخصوص اور چیئرمینی کے حوالے سے پاور شو کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی طرف سے ممبران اسمبلی اور چیئرمینوں کے اعزاز میں ظہرانہ ، لیگی امیدوار ہی مخصوص نشستو ں اور ضلع کی چیئرمینی میں کامیابی حاصل کرینگے ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،ایم این اے ملک ابرار،صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان،جہانگیر خانزادہ،ایم این اے ملک اعتبار خان اور دیگر نے کیا۔

اس موقع پر ضلع بھر کے چیئرمینوں کے علاوہ ملک آصف ،طاہرہ اورنگزیب،سلیم شہزاد، شیخ اجمل محمود،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،شیخ ناصر محمود،شیخ خالدی،ملک انصار،سہراب خانزادہ،طلال بٹ ،حاجی سیف الرحمن کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں منتخب ممبران اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے منتخب چیئرمینوں کو ضلعی اور مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے بارے میں اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر تمام چیئرمینوں نے لیگی قیادت کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر و منتخب ممبران اسمبلی نے کہا کہ ضلع اٹک کے عوام نے کبھی بھی میاں برادران کو مایوس نہیں کیا۔ جس طرح بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگی چیئرمینوں نے کامیابی حاصل کی اب ضلع میں ہونے والے انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے، انہوں نے کہا کہ چیئرمینوں کے پاس میاں نواز شریف کی امانت ہے جو وہ پہلے مرحلے میں مخصوص نشستوں اور ضلع چیئرمینی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنا کر ان کی امانت واپس کرینگے۔

متعلقہ عنوان :