درگاہ میں خو د کش حملے میں سی پیک اوربلوچستان میں امن کی دشمن قوتیں ملوث ہیں،چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈوکیٹ

اتوار 13 نومبر 2016 20:40

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) شاہ نورانی درگاہ میں خو د کش حملے میں سی پیک کو نقصان اوربلوچستان میں امن کی دشمن قوتیں ملوث ہیں، سی پیک اور بلوچستان کو محفوظ بنانے کے لئے پڑوسی ملک سے را کے بیس کیمپوں کاخاتمہ ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈوکیٹ ،انفا ر میشن سیکریٹری امتیاز علی آرائیں نے درگاہ شاہ نوارانی میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور 100سے زائد افراد کے زخمی ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ چائنا سے سی پیک کے ذریعے پہلے تجارتی قافلے کی با حفاظت گوادر بندر گاہ پرآمد اور وزیر اعظم اور آرمی چیف کی جانب سے گوادر بند ر گاہ سے بحری جہازوں کے ذریعے گارگو سروس کی افتتاحی تقریب سے ایک روز قبل ہونے والادہشت گردوں کا حملہ یہ ثابت کرتا ہے ہے کہ اس میں راء اور ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں جو اقتصادی راہ داری کے عظیم منصوبے سی پیک اوربلوچستان میں امن و امان اور ترقی کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راء اور ملک دشمن عناصر کے پڑوسی ملک میں محفوظ بیس کیمپ ہیں سی پیک کی کامیابی اور بلوچستان میں مستقل امن و امان کے قیام کے لئے ان کا خاتمہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :