پیر اعجاز احمد ہاشمی کی درگاہ شاہ نورانی پر خود کش حملے کی مذمت، زائرین کی شہادت پر افسوس کا اظہار

سانحہ فرقہ واریت نہیں، دہشت گردی ہے،تمام مسلمان اولیائ اللہ کی عزت و تکریم کے قائل ہیں‘ مرکزی صدر جے یو پی

اتوار 13 نومبر 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکز ی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی نے درگاہ حضرت بلاول شاہ نورانی پر خود کش حملے میں 52سے زائدافراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گوادر سی پیک کی وجہ سے ہندوستان ،افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھ کر پاکستان کو تنہائی کا شکار کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

مگر ملکی سلامتی اور ترقی پر عوام اور فوج نے قربانیاں دے کر ثابت کردیا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع ہمارے لئے مقدم ہے۔ اس کے لئے اپنی جان تک قربان کردیں گے۔ اورگوادر بندرگاہ کے افتتا ح کے تاریخی لمحات نے پاکستان اور اسلام کے دشمن مودی کو پیغام دے دیا ہے کہ اس کی دہشت گردی پاکستان کے عزم و استقلال کو متزلزل نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :