سابق منگیتر نے منگنی ختم کرنے پر لڑکی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

اتوار 13 نومبر 2016 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) لاہور میں ہڈیارہ کے علاقے میں منگنی ختم کرنے کی رنجش پر فائرنگ سے 25 سالہ لڑکی قتل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی کینٹ رانا طاہر کے مطابق سابق منگیتر کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کا واقعہ ہڈیارہ کے گائوں جلیاں میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں آصف نامی نوجوان نے منگنی ختم ہونے کی رنجش پر فائرنگ کرکے 25 سالہ صادقہ کو قتل کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ لاش پوسمارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی۔ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :