حاجی محمد اکرم انصاری کے ہمراہ27چیئر مینوں کا رانا ثنا ء اللہ خاں گروپ کی حمایت کا اعلان

اتوار 13 نومبر 2016 20:30

حاجی محمد اکرم انصاری کے ہمراہ27چیئر مینوں کا رانا ثنا ء اللہ خاں گروپ ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری کے ہمراہ27چیئر مینوں نے رانا ثنا ء اللہ خاں گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

مقامی ہوٹل میں یو سی چیئر مینوں کے اعزاز میں دیئے جانے والی عشائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حاجی اکرم انصاری نے کہاکہ 15نومبرکادن راناثناء اللہ گروپ کے نامزدکیے گئے امیدواروں کی کامیابی کادن ہے،مسلم لیگ (ن )کی حکومت اپنے وعد ے کے مطابق بلدیاتی نظام کاعمل مرحلہ وارآگے بڑھارہی ہے، بہت جلدعوام کے ووٹوں سے منتخب ہونیو الے چیئرمین اپنے دفاترمیں موجودہوں گے اورچیئرمینوں کی مشاورت سے شہراورحلقہ کی ترقی کاعمل آگے بڑھایاجائیگا۔

رکن پنجاب اسمبلی محمدنوازملک نے کہاکہ حلقہ پی پی65،70،71،72کے زون کی ذمہ داری قائدین نے میرے کندھوں پرڈالی ہے ان حلقوں کے تمام چیئرمین راناثناء اللہ گروپ کے امیدواروں کوووٹ کاسٹ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ میں باتوں پرنہیں عملی کام پریقین رکھتاہوں،انہوں نے کہاکہ 25مخصوص نشستوں پرکامیابی کے بعدراناثناء اللہ خاں گروپ کے چیئرمینوں کی تعداد140ہوجائے گی اس کے بعدڈپٹی مئیراورسٹی میئر کس گروپ سے ہوگااس بات میں کوئی شک نہیں رہ جائیگا۔

متعلقہ عنوان :