سانحہ شاہ نورانی، بلوچستان حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے ،ْافتخارمحمد چوہدری

اتوار 13 نومبر 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) سابق چیف آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ شاہ نورانی، بلوچستان حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار محمد چودھری نے کہا کہ وکلا ء اور پولیس کیڈٹس کے بعد زائرین پر ہونے والا حملہ درست تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے ہوا جس سے مجرمانہ غفلت سامنے آتی ہے۔