نیوزی لینڈ میں 7.8شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں جنوبی جزیروں سے ٹکرا گئیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 نومبر 2016 20:16

نیوزی لینڈ میں 7.8شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں جنوبی جزیروں ..

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر۔2016ء) نیوزی میں تباہ کن زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں‌کی شدت 7.8 محسوس کی گئی۔ شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد 2.5میٹر لمبی سونامی لہریں نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیروں سے ٹکرا گئی ہیں۔ حکام نے عوام کو محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کی خواتین اور مردوں‌کی کرکٹ ٹیم بھی نیوزی لینڈ سے سیریز کھیلنے کیلئے نیلسن شہر میں‌موجود ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم نے آج کرائسٹ چرچ روانہ ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :