وزیر اعلیٰ کا نعمانیہ چوک میں سائن بورڈ گرنے کے واقعے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے اظہارافسوس

اتوار 13 نومبر 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے نعمانیہ چوک میں سائن بورڈ گرنے کے واقعے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور واقعے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :