وزیراعظم نے ملک کو صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا،بیگم شاہدہ قدیر

آج جو لوگ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں آڑے آ رہے ہیں عوام ان سے بخوبی آگاہ ہیں،سنیئرمسلم لیگی رہنما

اتوار 13 نومبر 2016 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ سی پیک منصوبہ پر دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں،موجودہ حکومت کی کاوشوں سے ملک سے دہشتگردی ،پانی ،بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری سمیت 2018ء تک تمام بحرانوں پر قابو پالیاجائے گا، وزیراعظم میاں نوازشریف کی جراتمندانہ قیادت نے ملک کو صحیح معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، بحرانوںکے خاتمے کیلئے جوانہوں نے عوام سے وعدے اور اعلانات کئے تھے ان کو سچ ثابت کیاہے۔

اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ آج جو لوگ تنقید اورترقی وخوشحالی کے سفر میں آڑے آرہے ہیںقوم ان کے چہروں سے بخوبی آگاہ ہے ،عمران خان نے ہمیشہ میں نہ مانوں کی سیاست کی اور انتشار پھیلا کرملکی ترقی کے سفر کو روکنے کی ناکام کوشش کی جسے پاکستان کے باشعور عوام نے ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج عمران خان کے طرز سیاست اور سیاسی غلطیوںکے باعث ان کے کارکن شرمندہ اور مایوس ہیں،سیاست میں اتارچڑھائو آتے رہتے ہیں مگر ایک لیڈر کو مشکل حالات میں اپنے کارکنوں کو اتنے بڑے خواب نہیں دکھانے چاہئیں۔مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنمابیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ لگتا ہے کہ عمران خان نے پچھلے دھرنے سے کچھ نہیں سیکھاورنہ آج انہیں ان حالات کاسامنا نہ کرناپڑتا۔

متعلقہ عنوان :