اسلام آباد،کاپی کیٹس پروڈکشن کی طرف سے کھیل بنانستان 15نومبر سے 4دسمبر تک نیشنل لائبریری پیش کیا جائیگا

اتوار 13 نومبر 2016 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) کاپی کیٹس پروڈکشن کی طرف سے کھیل بنانستان 15نومبر سے 4دسمبر تک نیشنل لائبریری اسلام آباد میں پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنانستان کے ڈائریکٹر داور محمود نے کہا کہ ہم نے اس پہلے بھی بہت سے پلے کئے ہیں مگر بنانستان ایک بالکل مختلف آئیڈیا ہے،یہ ایک ایسے ملک کی کہا نی ہے جس کا نام بنانستان ہے اور 2030 کا دور ہے جس میں جمہوریت کے بجائے ڈکٹیٹر شپ کی قسم آگئی ہے اور سارے سیاستدانوں کے پاس کرنے کیلئے کوئی کام نہیں اور وہ ایک تھیٹر ڈرامے کیلئے آڈیشن دیتے ہیں اور منتخب بھی ہوجاتے ہیں،ڈرامے کے رائٹر ز مصطفی چوہدری اور ثاقب سمیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد 9دسمبر سی29دسمبر تک یہ ڈرامہ علی اڈیٹوریم لاہور میں بھی پیش کیا جائیگا۔جس کے بعد یہ ملتان،فیصل آباد،پشاور اور سیالکوٹ میں بھی پیش کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈرامہ کے رائٹر مصطفیچوہدری ،ثاقب سمیر بھی موجود تھے۔ڈرامے کے ٹکٹس ریڈیو سٹی سپر مارکیٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔(خ م+ع ا)

متعلقہ عنوان :