بیکن ہاؤس سینئر برانچ پشاور روڈ میں عزیر ذیشان 2016-17کا ہیڈ بوائے قرار

حارث مشتاق کو ڈپٹی ہیڈ بوائے کا اعزاز دے دیا گیا

اتوار 13 نومبر 2016 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) بیکن ہاؤس سینئر برانچ پشاور روڈ میں عزیر ذیشان کو 2016-17کا ہیڈ بوائے قرار دیا گیا جبکہ حارث مشتاق کو ڈپٹی ہیڈ بوائے کا اعزاز دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سکول میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بچوں کے والدین اور اساتذہ کی موجودگی میں ہیڈ مسٹریس محترمہ فائزہ ضیاء نے انہیں اعزازی پٹیاں پہنائیں، جبکہ مختلف کلاسز کے قابل بچوں کو پریفیکٹ اور ڈپٹی پریفیکٹ ، کونسلر، ڈپٹی کونسلر، مختلف کلبزکے صدور اور ڈپٹی صدور ہاؤس کیپٹن اور ڈپٹی ہاؤس کیپٹن کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بھی اعزازی پٹیوں سے نوازا گیا، ہیڈ مسٹریس محترمہ فائزہ ضیاء کے ہمراہ محترمہ نوجیہ عاصم ، محترمہ مہناز اور محترمہ شکیلہ نے بھی ان کی معاونت کی ، ہاؤس کیپٹن کا اعزاز کرنے والوں میں شہریار اعوان کو اقبال ہاؤس کا کیپٹن اور روحیل خٹک کو ڈپٹی ہاؤس کیپٹن، حسن عمران کو جناح ہاؤس کا کیپٹن اور قاسم ماجد کو ڈپٹی ہاؤس کیٹن، علی سکندر کو ٹیپو ہاؤس کا کیپٹن اور زین اعجاز کو ڈپٹی ہاؤس کیپٹن جبکہ شہریار رضوان کو بابر ہاؤس کا کیپٹن اور ایم عبداللہ کو ڈپٹی ہاؤس کیپٹن کا اعزاز دیا گیا ہے ، بعد ازاں ہیڈ مسٹریس نے اعزاز حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس سے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :