Live Updates

سابق گورنر عشرت العباد خان کا تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو خط

میرے دور میںجو آپ نے تعاون کیا اس کا شکر گزار ہوں۔میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں ، عشرت العباد

اتوار 13 نومبر 2016 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خا ن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو خط بھیجا ہے ۔

(جاری ہے)

عشرت العباد کی جانب سے بھیجے گئے خط میں عمران اسماعیل سے کہا گیا ہے کہ میرے دور میںجو آپ نے تعاون کیا اس کا شکر گزار ہوں۔میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں ۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ آپ نے صوبے میں مثبت سیاسی کردار ادا کیا ہے ۔مستقبل میں بھی آپ سے دوستانہ مراسم کا خواہشمند ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات