میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ مسلم لیگ ن ملک لیے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے ،مولابخش چانڈیو

بلکہ یہ کہا تھا کہ حکمران جماعت کے چند وزیر وفاق کی وحدت کے لیے رسک بنتے جارہے ہیں، مشیر اطلاعات سندھ

اتوار 13 نومبر 2016 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ مسلم لیگ ن ملک لیے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے بلکہ یہ کہا تھا کہ حکمران جماعت کے چند وزیر وفاق کی وحدت کے لیے رسک بنتے جارہے ہیں ۔ اتوار کو جاری وضاحتی بیان میں انھوں نے کہا کہ ان وفاقی وزراء کے بیانات چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پیدا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میاں صاحب کی کابینہ کے کچھ ارکان چھوٹے صوبوں کے درمیان اختلافات کی فضا بڑہا رہے ہیں ۔بہترین وفاقی حکومت وہ ہوتی ہے جو ہمیشہ چھوٹے صوبوں کا خیال رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میاں صاحب کے کچھ وزراہ اپنی ہی پارٹی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔میاں صاحب آستین کے سانپوں کو پہچاننے کی کوشش کریں۔نواز لیگ کے وزراہ وفاقی سوچ کو اپنانے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :