پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے بلوچستان دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
روز قبل خود کش حملوں سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا، دہشت گردی میں پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرارنہیں دیا جاسکتا درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کو نشانہ بنانے والے درندہ صفت دہشت گرد تھے،شاہ نورانی مزار کو اب اوقاف کی نگرانی میں دیں گے، کراچی میں زخمیوں کی عیادت شاہ نوارانی میں دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لیے 10لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کے لیے معاوضہ 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان
اتوار 13 نومبر 2016 19:50
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے شاہ نوارانی میں دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لیے 10لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کے لیے معاوضہ 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پڑوسی ممالک کے ساتھ طویل بارڈر سکیورٹی رسک ہے بے ضرر لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا علاقہ ہے، راستے دشوار گذار ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں پریشانی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ نورانی مزار کو اب اوقاف کی نگرانی میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد درگاہ شاہ نورانی پر سیکورٹی اقدامات ہونگے اور چوکیاں بھی قائم کی جائیں گی۔ انہو ں نے کہا کہ خود کش حملہ آور کے اعضاء ملے ہیں،داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے لیکن ہم تحقیقات کررہے ہیں کیونکہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ داعش کانام استعمال کرکے دھوکہ دیا جارہا ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے اسلام آباد پشاور اور دوسرے شہروں میں بھی ہوئے یہ کہنا کہ دہشت گردی صرف بلوچستان میں ہورہی ہے مناسب نہیں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو متاثر کرنے کے لئے بلوچستان کو دہشت گرد عناصر نے نشانے پر رکھا ہو اہے تاہم دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی، آپریشن ضرب عضب سے پہلے پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا لیکن اب دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملے نیٹو فوج نہیں روک سکی ہم تو کوشش کررہے ہیں، 6روز قبل خود کش حملوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا تھا ۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ شہید وں کے لیے دس دس لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے معاوضہ پانچ لاکھ بلوچستان حکومت معاوضہ دے گی ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.