75سال سے بند گورو دارہ کیارہ صاحب مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھول دیا گیا

وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سکھوں اورہندئوں کی خدمت کے لیے دن را ت مصروف عمل ہوں‘صدیق الفاروق تاریخی اقدامات پر پوری سکھ قوم انکی بہت شکر گزار ہے ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور خطے میں قیام امن کے لیے دعا گو ہیں ‘ بابا گورو نانک دیو جی کے بچپن کے دوست اور ساتھی بھائی مرانہ کی یادگار تعمیر کرنے کا سنگھ بنیاد بھی رکھ دیا گیا

اتوار 13 نومبر 2016 19:40

75سال سے بند گورو دارہ کیارہ صاحب مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھول ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن سے ایک دن قبل چیئرمین متروکہ وقف املاک بور ڈ محمد صدیق الفاروق نے بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ رہنمائوں کے ہمراہ 75سال سے بند گورو دارہ کیارہ صاحب مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھول دیا سکھ رہنمائوں نے پاکستان زندہ باد اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے بلند کیے ساتھ ہی ساتھ بابا گورو نانک دیو جی کے بچپن کے دوست اور ساتھی بھائی مرانہ کی یادگار تعمیر کرنے کا سنگھ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ،گورو دوارہ تمبو صاحب میں بھی نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا افتتاح کیا سکھ رہنمائوں سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ صدیق الفاورق نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سکھوں اورہندئوں کی خدمت اورانکی مقدس عبادت گاہوں کی توسیع اور تعمیر کے لیے دن رات مصروف عمل ہوں اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں میرا اولین مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے جبکہ میرا دین اسلام غیر مسلموں سے خصوصی محبت کا درس دیتا ہے اور میں اسی پر عمل پیرا ہوں میں نے سکھ قوم سے کیے ہوئے وعدے پورے ک دیے ہیں اور آنے والے دنوں میں اور مزید بہتر اقدامات کیے جائیں گے ،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے ،سکھ یاتریوں کی سیکورٹی سمیت انکی رہائش اور دیگر تمام انتظامات مکمل ہیں ،بھارت سے آئے سکھ پارٹی لیڈر سردار سورن سنگھ گل نے کہا کہ آج ہمارے لیے بہت ہی خوشی کا دن ہے اس گورو دوارہ کوکھولنے اور بھائی مردانہ کی تعمیر کا افتاتح کرنے پر سے پوری سکھ قوم میں خوشی کی لہر دور گئی ہے ،شرومنی گورو داورکمیٹی لیڈر سردار سوہن سنگھ نے کہا کہ چیئرمین صدیق الفاروق کے تاریخی اقدامات پر پوری سکھ قوم انکی بہت شکر گزار ہے ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور خطے میں قیام امن کے لیے دعا گو ہیں ،ہماری گورو کی دھرتی ہمیشہ خوشحال رہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ ،جنرل سیکرٹری گوپال سنگھ چاولہ ،سردا ر امر جیت سنگھ ،سرداررمیش سنگھ اروڑا ،بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی جبکہ بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری محمد اسحاق ،گورو دوارہ کے کیر ٹیکر عتیق گیلانی معروف گلو کار جسی سنگھ ،سردار صاحب سنگھ سمیت دیگر سکھ اور اقلیتی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ بابا گورو نانکی دیو جی کے جنم د ن کی مرکزی تقریب آج صبح 10بجے جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی ،جس میں وفاقی وزیرسردار محمد یوسف ،صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو و اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ مہمان خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :