منہاج القرآن کے زیر اہتمام 3 روزہ تربیتی کیمپ،چاروں صوبوں سے خواتین کی شرکت
انتہا پسندی ،دہشتگردی سے نجات کیلئے خواتین مرکزی کردار ادا کر سکتی ہیں ،کیمپ سے فرح ناز ،عائشہ مبشر کا خطاب کیمپ میںخواتین ، بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کیلئے پانچ تربیتی پروگرامز کی منظوری ،ڈاکٹر طاہر القادری کی مبارکباد
اتوار 13 نومبر 2016 19:40
(جاری ہے)
تربیتی کیمپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے بانی و سر پرست منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات کے مطابق خواتین اور بچوں کی دینی،اخلاقی ،روحانی تعلیم و تربیت کیلئے 5تربیتی پروگرامز کی منظوری دی گئی،ان اصلاحی پروگرامز کے تحت منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات ملک بھر میں جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے خواتین اور بچوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے اور انہیں سوسائٹی کا ایک مفید فر د بنانے کیلئے کردار ادا کریں گی اس کیلئے ٹرینرز کی تربیت کا بھی میکانزم طے کیا گیا۔
تربیتی کیمپ کا اہتمام افنان بابر،عائشہ مبشر ،اقرا یوسف جامی،سنبل اعوان،ام کلثوم قمر ،زینب ارشد،ام حبیبہ،شمائلہ وسیم نے کیا۔کامیاب تربیتی کیمپ کے اہتمام پر ڈاکٹر طاہر القادری نے ویمن لیگ کی جملہ عہدیداران اور نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تنویر خان کو مبارکباد دی۔تربیتی ورکشاپ میںجن پانچ پروگرامز کی منظوری دی گئی ان میں اربعینات،حی علی الفلاح،الہدایہ وائس،ایگرز و داعی نصاب شامل ہیں۔ٹریننگ کیمپ کی سیکرٹری عائشہ مبشر نے منظور کئے جانیوالے تربیتی پروگرامز کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اربعینات پروگرام سے مراد احادیث مبارکہ کی روشنی میں بنیادی عقائد کی اصلاح ،حی علی الفلاح پروگرام تین سے پندرہ سال کی بچیوں کو دینی علوم کی بنیادی معلومات سے روشناس کروانا،الہدایہ وائس کے ذریعے پوش علاقہ جات کی پڑھی لکھی خواتین سے مکالمہ اور تربیت کا اہتمام کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ ان تربیتی و اصلاحی پروگراموں کا بنیادی مقصدقرآن و سنت کے علوم اور اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج علم کی کثرت ہے مگر تربیت کا قحط ہے ۔ان تربیتی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے مذکورہ پروگراموں کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔تربیتی کیمپ کے اختتامی سیشن سے نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن تنویر خان نے اصلاحی تحریکوں کے آغا زاور کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے حوالے سے’’ تحریک کے مراحل خمسہ‘‘ پر خصوصی لیکچر دیا۔3روزہ تربیتی کیمپ سے فرح ناز،افنان بابر ،ام کلثوم،سنبل اعوان،زینب ارشد نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
حکومت کی وجہ سے مڈل مین اور آڑھتیوں نے کاشتکاروں کا استحصال کر کے اپنی تجوریاں بھر نا شروع کر دی
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.