صرف کرپشن ختم ہو جائے تو ملک اقتصادی راہداری سے زیادہ خوشحال ہوگا ‘میاں محمود الر شید

راہداری منصوبے کو کمیشن اور کرپشن کے بے تاج بادشاہوں سے محفوظ رکھنا سکیورٹی سے زیادہ بڑا مسئلہ ہے ‘ اپوزیشن لیڈر

اتوار 13 نومبر 2016 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے لیکن ملک سے صرف کرپشن ختم ہو جائے تو ملک اقتصادی راہداری سے زیادہ خوشحال ہوگا،راہداری منصوبے کو کمیشن اور کرپشن کے بے تاج بادشاہوں سے محفوظ رکھنا سکیورٹی سے زیادہ بڑا مسئلہ ہے اس لئے فوج نے جہاں گوا د ر کی سکیورٹی یقینی بنائی ہے ویسے ہی اسے کمیشن اور کرپشن مافیا سے بچانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانا مہ لیکس محض الزام نہیں ایک حقیقت ہے، سپریم کورٹ میں مزید ثبوت جمع کرائیں گے، حکمرانوں کی کرپشن ہر جگہ بے نقاب کریں گے شہباز شریف شفافیت کا ڈھنڈورا پیٹتے رہتے ہیں پہلے یہ تو بتائیں کے وہ اور ان کی ٹیم اتنی ہی ایماندار اور اہل ہے تو ایک عرصہ سے چوبر جی تا ٹھوکر میٹرو ٹرین منصوبہ کیوں بند ہے عوام کو سچ کیوں نہیں بتاتے کے ٹھیکیدار اور متعلقہ حکام نے دل کھول کرپشن کی ہے اس وجہ سے یہ منصوبہ کافی عرصہ سے زیر التوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے درگاہ شاہ نورانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور کرپشن ملک کیلئی ناسور بن چکی ہیں انکو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے تو ایسے واقعات رک سکتے ہیں اور دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن ہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ حکمرانوں کے ترقی خوشحالی اور امن و امان قائم کر نے کے جھوٹے دعوئوں کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :