پاکستان دنیا بھر میں بیس بال کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے، پر ویز احمد شیخ

اتوار 13 نومبر 2016 19:10

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) بیس بال کے فروغ کے لئے فیڈریشن اور سندھ کے صدور خاور شاہ اور انجینئر محمد محسن خان کی خدمات قابل ستائش ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں بیس بال کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ بات سندھ بیس بال اینڈ سافٹ بال لٹل لیگ کے سیکریٹری جنرل پر ویز احمد شیخ نے نیشنل اسکولز انڈر12بوائز بیس بال چیمپن شپ لاہور میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کی لاہور سے واپسی پر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیم آفیشلز عامر سلیم، ظہیر الدین اور شاہد آفتاب کو خصوصی طور پر مبارک باد پیش کی۔ قبل ازیںٹیم کی آمد پر حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر فتح ہسبانی ، مجاہد علی، مشاہد دانیال، دلشاد اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیمپن شپ میں فاٹا نے پہلی، گجرانوالہ نے دوسری، لاہور نے تیسری اور سندھ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ دریں اثناء حیدر آباد بیس بال ایسو سی ایشن کے چیئر مین حمید شاہ کے اعلامیہ کے مطابق بیس بال لٹل لیگ میں شامل کوٹری کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب15نومبر کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :