نچلی سطح سے ٹیلنٹ حاصل کر کے تربیت دینے پر توجہ مرکوز ہے،عائشہ ارم

اتوار 13 نومبر 2016 19:10

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)نچلی سطح سے ٹیلنٹ حاصل کر کے تربیت دینے پر توجہ مرکوز ہے ، کوٹری کی ارم خان سندھ اور پاکستان سافٹ بال ٹیم کی کپتان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جامشوروسافٹ بال ایسو سی ایشن ویمن ونگ کی چیئر پرسن اور سندھ سافٹ بال ایسو سی ایشن کی نائب صدر عائشہ ارم نے کوٹری میں جاری گرلز انڈر16سافٹ بال کوچنگ کیمپ کے اختتام کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

انہوں نے اس ضمن میں ممبر قومی اسمبلی، سابق ناظم ضلع دادو اور جامشورو سردار ملک اسد سکندر خان کو زبر دست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون اور سر پرستی سے ہمیں حوصلہ ملا اور سافٹ بال کاکھیل بھی کوٹری کی پہچان بنا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ کوٹری سے نیشنل اور انٹر نیشنل سطح کو ٹچ کرنے والے میل فیمیل کھلاڑیوں کی حسب سابق حوصلہ افزائی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر پروفیسر ام کلثوم عباسی، نگہت نسیم، اعجاز شیخ، حمید شاہ اور دیگر کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ اختتامی تقریب میں خطا ب کرتے ہوئے آپا فرزانہ چنہ نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ نظم و ضبط کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے عائشہ ارم، پر ویز احمد شیخ ، ظہیر الدین اور دیگر کوچز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں جبکہ تقریب تقسیم اسناد آئندہ ہفتے میں ہوگی۔