آئیڈیاز 2016ء ایکسپو 22 نومبر تا 25 نومبر تک جاری رہے گی

ادارہ ترقیاتی کراچی آنے والے مندوبین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گا ،ڈی جی سید ناصر عباس

اتوار 13 نومبر 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی واحد ادارہ ہے جو ماضی کی طرح آج بھی شہریوں کی سہولیات کے لئے کے ڈی اے ٹریفک انجینئر بیورو کے ذریعے لائن مارکنگ اور کٹ آئز کا کام تیز رفتاری سے کررہا ہے آئیڈیاز 2016ء ایکسپو کے سلسلے میں کارساز فلائی اوور تا حسن اسکوائر روڈ پرلین مارکنگ اور کٹ آئز لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے آئیڈیاز 2016ء ایکسپو 22 نومبر تا 25 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 350 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے اس سلسلے میں ادارہ ترقیاتی کراچی آنے والے مندوبین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے آئیڈیاز 2016ء ایکسپو کے سلسلے میں ایکسپوسینٹر سے شارع فیصل کارساز روڈ پر لین مارکنگ اور کٹ آئز کے کام کامعائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو ڈائریکٹر ٹریفک انجینئر بیورو قاضی عبدالقادراور سپرنٹنڈنٹ انجینئرنوید اظہار نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شارع فیصل کارساز سے سوک سینٹر کے ایک اطراف پر لین مارکنگ اور کٹ آئز کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سوک سینٹر سے کارساز تک دوسرے ٹریک پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔

ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ لین مارکنگ اور کٹ آئز سے ٹریفک حادثات میں واضح طور پر کمی نظر آئے گی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ٹریفک انجینئر بیورو کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے کے افسران و ملازمین کی انتھک محنت کے باعث یہ کام مکمل ہوا ہے اگر اسی رفتار کے ساتھ کے ڈی اے افسران و ملازمین اپنے اپنے کام بخوبی انجام دیتے رہیں تو وہ وقت دور نہیں جب کراچی شہر ترقی پذیر ممالک میں شامل ہوجائے گا۔ اس موقع پر چیف انجینئر اسد اللہ شاہ، ڈائریکٹر ٹریفک بیورو قاضی عبدالقادر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر نوید اظہار، میڈیا کوآرڈی نیٹر اکرم ستار اور کے ڈی اے کے دیگر افسران موجود تھی

متعلقہ عنوان :