پی آئی اے کی مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں اچانک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی

پروا ز کو آزر بائیجان کے ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

اتوار 13 نومبر 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں اتوار کو اچانک ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث پروا ز کو آزر بائیجان کے ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی پروازPK702 اتوار کی صبح مانچیسٹر سے اسلام آباد آرہی تھی تو ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور پرواز کو آذربائیجان کے شہر باکو میں اتار لیا گیا۔ترجمان کے کہنا ہے کہ دو مسافروں کو اتار کر ہسپتال بجھوا دیا گیااور باکو میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی اس واقعہ سے مطلع کر دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ بعد از ں پرواز اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئی